کنگنا رناوت بھارت میں غلاموں جیسے سلو ک سے پریشان

14

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ وہ خود کو اپنے ہی ملک میں غلام تصور کرتی ہیں اور بے حد پریشان ہوگئی ہیں۔

پاکستان کیخلاف اکثر سوشل میڈیا پر زہر اگلنے والی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت اپنے ہی ملک کے لوگوں کے روئیوں سے پریشان ہوگئیں۔ کنگنا نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کئے جانے پر برہم ہو کر کہا کہ اپنے ہی ملک میں غلاموں جیسے سلوک سے پریشان ہوگئی ہوں۔ ہم تہوار نہیں مناسکتے، سچ نہیں بول سکتے، دہشت گردی کی مذمت نہیں کرسکتے، اس شرمناک غلامی کی زندگی کا کیا فائدہ ہے جو اندھیروں کے نگہبانوں کے زیر کنٹرول ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.