سعودی فضائیہ نے حوثی باغیوں کا بمبار ڈرون مار گرایا

17

یمن میں اتحادی افواج نے سعودی عرب پر حملہ آور حوثی باغیوں کے ایک بمبار ڈرون کو تباہ کر کے شہر کو بڑے نقصان سے بچالیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں حوثی باغیوں نے شہری آبادی پر حملے کے لیے ایک بمبار ڈرون بھیجا جسے اتحادی فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ہی تباہ کردیا۔

ترجمان کرنل المالکی ترکی نے مزید بتایا کہ شہری آبادی پر بمبار ڈرون سے حملہ عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے جس پر عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیئے۔ ملک کے دفاع اور امن کے لیے اتحادی فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.