سربیائی آرتھوڈوکس چرچ کے روحانی پیشوا کورونا سے چل بسے

13

یورپی ملک سربیا کے قدامت پسند مسیحی فرقے آرتھوڈوکس کلیسا کے روحانی پیشوا یعنی بطریق اعظم کورونا سے چل بسے۔

ا سربیائی راسخ الاعتقاد کلیسا کے پیٹری آرک جسے بطریق اعظم یا روحانی پیشوا بھی کہا جاتا ہے 90 سال کی عمر میں کورونا سے متاثر ہونے کے بعد 19 نومبر کو چل بسے۔

سربیائی اورتھوڈوکس مسیحی کیتھولک مسیحیوں سے الگ ہیں اور وہ ویٹی کن سٹی یا پوپ فرانسس کو نہیں مانتے۔

آرتھوڈوکس مسیحیوں کے بھی متعدد فرقے ہیں اور سربیائی آرتھوڈوکس کلیا کے دنیا بھر میں ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد پیروکار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.