ورلڈ سپر مڈل ویٹ ٹائٹل: کینیلو الویریز اور کیلم سمتھ کا مقابلہ، تیاریاں مکمل

25

جوشیلے بھڑکیلے کھیل باکسنگ کا ورلڈ سپر مڈل ویٹ ٹائٹل، میکسیکن فائٹر کینیلو الویریز اور کیلم سمتھ 19 دسمبر کو امریکی رِنگ میں اتریں گے، دونوں کا جوش وخروش دیدنی ہے۔

امریکا میں آئندہ ماہ باکسنگ کا تگڑا مقابلہ ہوگا، اس سلسلے میں تاریخ فائنل کر دی گئی ہے تایہم وینیو کا اعلان بعد میں ہوگا۔ 19 دسمبر کو میکسیکن کینیلو الویرز کا انگلش فائٹر کیلم سمتھ سے جوڑ پڑے گا۔

ڈبلیو بی اے سپر مڈل ویٹ کا تاج کس کے سر سجے گا؟ باکسنگ پرستاروں کو پتا چلے گا۔ دونوں فائٹرز نے اس سلسلے میں انٹری دی بعد ازاں وزن کرانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ خوب جوش وخروش اور ایکشن دکھائے۔

تیس سالہ سمتھ نے دو سال پہلے سعودی عرب میں فتح سمیٹی تھی جبکہ الویریز کو 2013ء میں فلائیڈ مے ویدر سے واحد شکست ہوئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.