دبئی کے ’جیٹ مین‘ المناک حادثے میں جاں بحق

27

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے جیٹ مین تربیتی کیمپ کے دوران پیش آنے والے المناک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ ونسنٹ ریفٹ کو دبئی میں جیٹ مین کے نام سے شناخت حاصل ہوئی۔ انہوں فضا میں ایسے شاندار اسٹنٹ کرتے تھے جنہیں دیکھنے والے پلکیں جھپکانا بھول جاتے تھے۔

ایک روز قبل ونسنٹ ریفٹ دبئی کے صحرا میں ہونے والی تربیتی مشق کے لیے پہنچے تو اُن کے ساتھ اندوہناک سانحہ پیش آیا جو اُن کی موت کا باعث بن گیا۔

جیٹ مین دبئی نے ونسنٹ ریفٹ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے لیے یہ بات ناقابلِ تصور ہے کہ جیٹ مین ہمیں چھوڑ گئے، وہ دبئی میں تربیتی کیمپ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں فوت ہوئے‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.