’بجرنگی بھائی جان‘ میں پاکستانی لڑکی کا کردار نبھانے والی اداکارہ کو اب پہچاننا مشکل

36

ممبئی: بالی ووڈ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں مسلمان پاکستانی لڑکی منی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اتنی بڑی ہوگئیں کہ انہیں پہچاننا مشکل ہوگیا۔

آج سے 5 سال قبل 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ نے باکس آفس پر مقبولیت کے کئی ریکارڈز توڑ دئیے تھے۔ اس فلم میں سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اورایک ننھی معصوم سی اداکارہ ہرشالی ملہوترا کو’’منی‘‘ کے کردار میں متعارف کرایا گیا تھا۔

 

ہرشالی ملہوترا نے فلم میں ایک گونگی بہری لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو مسلمان اور پاکستانی ہوتی ہے اور بھارت میں اپنے والدین سے بچھڑ جاتی ہے۔ فلم میں سلمان خان بچی کو اس کے والدین سے ملوانے کے لیے کس طرح پاکستان پہنچتے ہیں اور کیا جدوجہد کرتے ہیں یہی اس فلم میں دکھایا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.