عمران خان کا اداکاری چھوڑ کر ہدایتکاری میں قسمت آزمانے کا فیصلہ

21

مبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران خان نے اداکاری چھوڑکر اب ہدایتکاری میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنست عامر خان کے بھانجے عمران خان نے اپنے فنی کیریئر میں ’جانے تو یا جانے نہ‘، دہلی بیلی، میرے برادر کی دلہن اور آئی ہیٹ لو اسٹوری جیسی کئی متعدد نامور فلمیں کیں اور شوبز میں اپنا ایک خاص مقام بنایا لیکن وہ 2015 کے بعد سے بڑی اسکرین سے غائب رہے ہیں اور بطور اداکار ان کی آخری فلم 2015 میں ریلیز ہونے والی ’کٹی بٹی‘ تھی لیکن اب پہلی بار ان کے قریبی دوست کی جانب سے اس کی تصدیق کی گئی ہے کہ عمران خان اداکاری چھوڑ چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار عمران خان کے سب سے قریبی دوست اکشے ابرائے نے ایک انٹریو میں کہا کہ بالی ووڈ میں میرا سب سے بہترین دوست عمران ہے جو اداکاری کو مکمل طور پر خیر باد کہ چکا ہے لیکن وہ آج بھی اچھے مصنف اور ہدایتکار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.