ٹرمپ نے دھاندلی نہ ماننے والے الیکشن سیکیورٹی چیف کو برطرف کردیا

35

 واشنگٹن ڈی سی: صدرٹرمپ نے الیکشن میں دھاندلی کے دعوؤں سے متضاد مؤقف رکھنے والے انتخابی سیکیورٹی کے اعلیٰ عہدے دار کو برطرف کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کو امریکی صدر نے اعلان کیا کہ انہوں نے سائبر سیکیورٹی اور انفرااسٹرکچر سیکیورٹی ایجینسی (سیسا) کے چیف کرس کریبس کو انتخابات کی شفافیت کے بارے میں خلاف حقیقت تبصرے کی بنیاد پر عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے تاحال انتخابی نتائج تسلیم نہیں کیے ہیں اور امریکی صدارتی الیکشن میں دھاندلی اور ووٹ چوری ہونے کے دعوؤں پر قائم ہیں اور  مختلف ریاستوں میں نتائج رکوانے کے لیے قانونی جنگ بھی لڑ رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی انتخابات کی سائبر سیکیورٹی یقینی بنانے کی ذمے داری ادا کرنے والے کرس کریبس نے صدر ٹرمپ کے دعوؤں کے برخلاف حالیہ انتخابات کو امریکی تاریخ کا ’’محفوظ ترین‘‘ انتخاب قرار دیا جس کی بنیاد پر انہیں برطرف کردیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.