سعودی عرب میں ہونے والی پہلی گالف ٹورنامنٹ ڈنمارک خاتون نے جیت لی

31

اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب میں پہلی بار ہونے والے خواتین کے گالف ٹورنامنٹ کو یورپی ملک ڈنمارک کی 24 سالہ گالفر ایملی کرسٹائن پڈرسن نے جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ رائل گرین گالف اینڈ کنٹری کلب میں سعودی لیڈیز انٹرنیشنل (ایس ایل آئی) کی جانب سے منعقد کیا جانے والا پہلا ویمن گالف ٹورنامنٹ 12 نومبر کو شروع ہوا تھا جو 15 نومبر تک جاری رہا۔

مذکورہ ٹورنامنٹ کو لیڈیز یورپین ٹور (ایل ای ٹی) نے منعقد کیا، تاہم اس کی میزبانی سعودی لیڈیز انٹرنیشنل نے کی، جس میں یورپ سمیت مختلف ممالک کی خواتین گالفر نے شاندار کھیل پیش کیا۔

یہ پہلا موقع تھا کہ سعودی عرب نے خواتین کے کسی بھی اسپورٹس فیسٹیول کی میزبانی کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.