کورونا وائرس نے بنگالی اداکار سومترا چٹرجی کی جان لے لی

38

کورونا وائرس کے شکار ہونے والے بنگالی اداکار سومترا چٹرجی 85 سال کی عمر میں اس دُنیا سے کوچ کر گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سومترا چٹرجی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر اُنہیں 6 اکتوبر کو کولکتہ کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیاجہاں اُن کا علاج جاری تھا،اس وقت اُن کی طبیعت مستحکم تھی لیکن چندروزسے اُن کی حالت خراب ہوتی گئی اور ڈاکٹروں نے واضح طورپر کہہ دیاتھاکہ کوئی معجزہ ہی اب اداکار کو بچا سکتا ہے۔

سومترا چٹرجی نے 1959 میں بنگالی فلمی دُنیا میں قدم رکھا تھا اور اُن کی پہلی فلم سے ہی اُنہیں کافی شہرت حاصل ہوئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.