کارڈی بی نے طلاق لینے کا فیصلہ واپس لے لیا

30

گزشتہ ماہ 16 ستمبر کو خبر سامنے آئی تھی کہ معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ 27 سالہ کارڈی بی نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا، لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ انہوں نے طلاق کا فیصلہ واپس لے لیا۔

کارڈی بی نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کے ایک ماہ بعد ہی فیصلہ واپس لیتے ہوئے باقی زندگی شوہر گلوکار آف سیٹ کے ساتھ گزارنے کی تصدیق کردی۔

کارڈی بی نے 16 اکتوبر کو انسٹاگرام کی لائیو ویڈیو میں بتایا تھا کہ انہوں نے طلاق کی درخواست واپس لے کر باقی زندگی آف سیٹ کے ساتھ ہی گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اداکارہ و گلوکارہ نے ویڈیو میں اعتراف کیا تھا کہ دونوں نے جلد بازی میں شادی کی اور دونوں اب تک جلد بازی میں بہت فیصلے کرتے آئے ہیں اور طلاق لینے کا فیصلہ بھی ایسا ہی تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.