مایا علی شعیب منصور کی اگلی فلم میں کاسٹ

27

کراچی: اداکارہ مایا علی معروف ہدایت کار شعیب منصور کی اگلی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی انہوں نے کہا ہے کہ شعیب منصور کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

مایا علی تین برسوں بعد ڈراما سیریل ’’پہلی سی محبت‘‘ کے ساتھ ایک با پھر چھوٹی اسکرین پر واپسی کررہی ہیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کو ایک اور خوشخبری سنائی ہے کہ وہ معروف ہدایت کار شعیب منصور کی اگلی فلم میں بطور مرکزی اداکارہ کام کریں گی۔

ایک پاکستانی ویب سائیٹ کے مطابق مایا علی نے فلم کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے شعیب منصور کی فلم کا حصہ بننے پر بے انتہا خوشی محسوس ہورہی ہے۔ مایا علی نے کہا احسن رحیم اور عاصم رضا جیسے نامور ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب میں تیسری فلم شعیب منصور کے ساتھ کررہی ہوں اور شعیب منصور کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.