افغانستان: جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر بھگدڑ، 15 افراد جاں بحق

37

افغانستان کے صوبے جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر ویزا حاصل کرنے کےلیے جمع ہونیوالے ہجوم میں بھگدڑ سے 15 افراد چل بسے۔

جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر ویزا ٹوکن حاصل کرنے کےلیے تقریباً 3000 افغانی جمع تھے جن میں خواتین اور بزرگ بھی شامل تھے۔

قونصل خانے کی کھڑکی کھلتے ہی ٹوکن حاصل کرنے کے خواہشمندوں کا یہ ہجوم بے قابو ہوگیا اور بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد پیروں تلے کچل کر مارے گئے۔

ایک مقامی افغان عہدیدار نے رائٹرز کے نمائندے کو بتایا کہ مرنے والوں میں خواتین کے علاوہ بزرگ شہریوں کی تعداد زیادہ ہے۔

صوبائی گورنر کے ترجمان آیت اللہ کا کہنا تھا کہ آج صبح دس ہزار کے قریب لوگ فٹبال سٹیڈیم میں اکٹھے ہوئے جہاں پر یہ واقعہ پیش آیا،

یاد رہے کہ پاکستانی حکومت کی طرف سے گزشتہ ہفتے ہی جلال آباد میں اپنا دفتر دوبارہ کھولا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.