مالٹا کے ساحل سمندر پر کشتی رانی مقابلے شروع، پچاس کشتیاں نیلگوں پانی میں اِن ایکشن

10

مالٹا کے ساحل سمندر پر کشتی رانی مقابلے شروع ہو گئے، کورونا ایس او پیز کے باعث بیس ملکوں سے سو کے بجائے پچاس کشتیاں نیلگوں پانی میں اِن ایکشن ہو گئیں، توپ کے گولے سے ریس کے آغاز کا منفرد انداز سب کو بھا گیا۔

ویلیٹا کی بڑی بندرگاہ پر وسط سمندری ریس کا اکتالیسواں ایڈیشن، نیلگوں پانی میں کشتی رانی کی ریس میں طاقت، پھرتی اور مہارت کا مظاہرہ کیا گیا۔ سیلرز نے زور بازو پر ہواؤں کا رخ بدلا، ہدف پر پہنچنے کا جذبہ دکھایا۔ کورونا احتیاطی تدابیر ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بیس ملکوں سے سو کے بجائے پچاس کشتی بان اِن ایکشن ہوئے۔

چھ سو چھ ناٹیکل میل کا فاصلہ طے کرنے کا مشن تھا، گیم اور ریس کی خاص بات توپوں کے گولے تھے جو ہر ریس کے آغاز پر فائر کیا جاتا تھا، منفرد انداز سب کو بھا گیا۔ ایونٹ میں سیلرز ہی نہیں تماشائی بھی بہت پرجوش نظر آئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.