پولیس نے موقع پر خود کشی کی کوشش ناکام بنا دی، جذباتی مناظر

9

واشنگٹن: امریکی پولیس نے بروقت جائے وقوع پر پہنچ کر خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی، اس دوران جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے، متاثرہ شخص آب دیدہ ہوگیا۔

امریکا میں شہری بلند عمارت سے کود کر خودکشی کرنے ہی والا تھا کہ اچانک پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس کی زندگی بچالی، پولیس اہلکار نے متاثرہ شخص کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا میں تم سے پیار کرتا ہوں تم ایسا کیسے کرسکتے ہو؟

رپورٹ کے مطابق شہری شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا اور پریشانی میں آکر اس نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا لیکن پولیس کے بروقت ایکشن سے مذکورہ شخص کو نئی زندگی مل گئی۔

یہ واقعہ رواں ماہ 14 اکتوبر کو پیش آیا، پولیس کو ایک کال موصول ہوئی کہ ایک شخص عمارت کی چھت پر کھڑا ہے اور جلد ہی خودکشی کرلے گا، یہ سنتے ہی فوراً پولیس ایکشن میں آئی۔

جائے وقوع پر پہچنے کے بعد پولیس نے تقریباً 10 منٹ تک اس سے بات چیت کی تاکہ اسے یقین دلایا کہ تہمارے مسائل حل کیے جائیں گے، ایسا نہ کریں، باہمی گفتگو کے دوران پولیس بھی آگے بڑھتی رہی اور موقع دیکھ کر شہری کو دبوچ لیا، پولیس اہلکار نے حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ میں تم سے پیار کرتا ہوں، مجھے یقین نہیں آرہا کہ تم ایسا کیسے کرسکتے ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.