سلمان خان انسانی ہمدردی میں بھی کسی سے پیچھے نہ رہے

16

 ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے بیمار اداکار فراز خان کے اسپتال کا بھاری بل ادا کرکے لوگوں کے دل جیت لیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار فراز خان گزشتہ ایک سال سے کھانسی اور سینے کے انفیکشن میں مبتلا ہیں۔ حال ہی میں طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں بینگلور کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اداکار کی حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں داخل کرلیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سینے میں ہونے والے انفیکشن نے اداکار کے دماغ کو بھی متاثر کیا اب یہ انفیکشن دماغ میں بھی پھیلتا جارہا ہے جس کے باعث اداکار کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے تاہم اس دوران علاج پر آنے والے اخراجات  25 لاکھ روپے تک پہنچ گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.