بھارت میں 7 ماہ بعد سینما کھل گئے مگر فلموں کی قلت

15

فلموں کی سب سے بڑی انڈسٹری کا درجہ رکھنے والے بھارت میں 7 ماہ بعد سینما کھل گئے لیکن سینما مالکان کے پاس نئی اور اچھی فلمیں نمائش کے لیے موجود ہی نہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس کے باعث رواں برس مارچ کے وسط میں لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کے بعد سینما ہالز کو بھی بند کردیا گیا تھا لیکن اب انہیں کھول دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اگرچہ تاحال بھارت میں تیزی سے کورونا کے نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے سینما ہالز کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد بھارت کی متعدد ریاستوں کے بڑے اور اہم شہروں میں محدود پیمانوں پر سینما اسکرینز کو کھولا گیا ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ سینما مالکان کے پاس ریلیز کے لیے اچھی اور نئی فلمیں ہی موجود نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.