ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا پاکستان چھوڑ کر جاپان منتقل ہونے کا اعلان

18

ٹوکیو: معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان چھوڑ کر جاپان منتقل ہورہی ہیں۔

پاکستان میں ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ 10 ملین (ایک کروڑ) فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکر جنت مرزا ان دنوں جاپان میں ہیں اور اپنی بہنوں کے ساتھ جاپان کو انجوائے کررہی ہیں۔ جاپان میں ہونے کے باوجود جنت مرزا پاکستان اور پاکستانیوں سے غافل نہیں ہیں اور اپنی تصاویر کے ذریعے لوگوں کو اپنے ٹرپ سے متعلق مسلسل آگاہ رکھ رہی ہیں۔

جنت مرزا نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر لوگوں کے سوالات کے جوابات دئیے۔ اس دوران مسکان نامی خاتون نے ان سے پوچھا  آپ جاپان شفٹ ہورہی ہیں کیا؟ اس سوال کے جواب میں جنت مرزا نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا ’’جی‘‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.