سی بی آئی نے ریا اور سشانت کی ملاقات کا دعویٰ کرنے والی خاتون کو متنبہ کردیا

20

بھارت کے شہر ممبئی کی مقامی عدالت نے رواں برس 14 جون کو خودکشی کرنے والے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کیس میں انسداد منشیات فورس نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے 8 ستمبر کو گرفتار کی گئی اداکارہ ریا چکربورتی کی ضمانت منظور کی تھی۔

جس کے بعد اداکارہ ریاچکر بورتی کی پڑوسن نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی موت سے ایک روز قبل 13 اگست کو ریا چکر بورتی کو ان کے فلیٹ پر چھوڑا تھا۔

ریا چکر بورتی کی پڑوسن نے کہا تھا کہ اس شخص نے جون میں مجھے یہ بات اس وقت بتائی تھی جب ان میں سے کوئی سی بی آئی نہیں گیا تھا نہ ہی اداکارہ نے کچھ کہا تھا۔

اس شخص نے کہا تھا کہ اوہ، اس کی موت ہوگئی، میں نے تو انہیں 13 کی شام کو اداکارہ کو گھر ڈراپ کرتے دیکھا تھا۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سی بی آئی نے اداکارہ کی پڑوسن ڈمپل تھاوانی کو جھوٹ بولنے سے خبردار کیا ہے۔

گزشتہ روز کی گئی تفتیش میں ڈمپل اپنے بیان پر قائم رہیں کہ انہوں نے نہیں بلکہ کسی اور نے سشانت کو ریا کو ڈراپ کرتے دیکھا تھا۔

تاہم انہوں نے یہ بتانے سے انکار کیا، انہوں نے اس دعوے کا وقت اور مقام بھی بتانے نے انکار کیا۔

دوسری جانب ریا چکر بورتی کے وکیل ستیش منیشندے نے ملاقات کی اس کہانی کو بے بنیاد افواہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اداکارہ جلد خود کو بدنام کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی، جن میں سے ایک ڈمپل تھاوانی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.