بابر کو بڑا کپتان بنانے کیلیے ثقلین نے اہم گُر بتا دیے

 کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بڑا کپتان بنانے کیلیے ثقلین مشتاق نے اہم گْر بتا دیے.

سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں تجویز پیش  کی کہ بابر اعظم کو قیادت کے گْر سیکھانے کے لیے ماضی کے عظیم کپتانوں سے ملاقاتوں کا اہتمام کرنا چاہیے، 43 سالہ ثقلین نے کہاکہ بابر کا اعتماد اور بیٹنگ اسکلز بے مثال جبکہ وہ آغاز سے ہی غیرمعمولی کارکردگی دکھا رہے ہیں، انھیں عمران خان اور وسیم اکرم خان سے قیادت کے گْر سیکھنے کا موقع فراہم کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے