مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے اہم حریت پسند رہنما کو شہید کردیا

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے اہم حریت پسند جنید صحرائی کو ساتھی سمیت شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہید ہونے والا نوجوان  کل جماعتی حریت کانفرس کے  سینیئر رہنما محمد اشرف صحرائی کا بیٹا تھا۔ قابض فوج نے سرینگر کے مضافاتی علاقے میں کارروائی کرکے  پورے علاقے کو سیل کردیا اور  بھارتی اہلکاروں نے گھروں کا تقدس پامال کیا جس کے بعد  فائرنگ کر کے اہم حریت پسند جنید صحرائی کو ساتھی سمیت شہید کر دیا۔۔ کارروائی میں دو مکانوں کو دھماکا خیز مواد لگا کر منہدم بھی کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے