افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر پر طالبان کے حملے میں 7 اہلکار ہلاک اور 40 زخمی

کابل: افغانستان میں خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے دفتر پر بارود سے بھری کار کو زوردار دھماکے سے اُڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 7 افغان انٹیلی جنس اہلکار ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی میں واقع ملک کی خفیہ ایجنسی ’’ نیشنل ڈائڑکٹوریٹ آف سیکیورٹی ‘‘ کے دفتر پر زورد دار دھماکا ہوا جس کے بعد افرا تفری مچ گئی، دھماکا ایک کار میں ہوا جس میں بارودی مواد چھپایا گیا تھا۔ دھماکے میں 7  انٹیلی جنس اہلکار ہلاک اور 40 زخمی ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے