اٹالین اوپن ویمن سیمی فائنلز، نمبر ون سیمونا ہیلپ نے اسپینش حریف کو دو ایک سے ہرا دیا

33

روم:اٹالین اوپن ویمن سیمی فائنلز میں نمبر ون سیمونا ہیلپ نے اسپینش حریف کو دو ایک سے ہرا دیا، دفاعی چیمپئن کیرولینا پلیسکووا نے اپنی ہی ہموطن کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

اطالوی کلے کورٹ پر اٹالین اوپن ویمن سنگلز کے سیمی فائنلز، پہلے میچ میں عالمی نمبر ایک سیمونا ہیلپ اور اسپینش حریف گاربین موگوروزا مدمقابل ہوئیں۔ٹاپ سیڈ سیمونا ہیلپ نے برتری کی دھاک بٹھاتے ہوئے پہلا سیٹ جیت لیا، دوسرے سیٹ میں انہیں شکست ہوئی لیکن تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں رومانین کھلاڑی نے شاندار کم بیک کیا اور فتح اپنے نام کی۔

دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن کیرولینا پلیسکووا اپنی ہی ہموطن مارکیٹا واندروسووا کے خلاف اِ ن ایکشن ہوئیں۔ کیرولینا پلیسکووا نے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے پہلا سیٹ چھ دو سے جیتا، اسی جوش و جذبے کو دوسرے سیٹ میں بھی جاری رکھا اور چھ چار کی کامیابی سے ٹائٹل مقابلے میں سیٹ پکی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.