زینڈیا ایمی ایوارڈ جیتنے والی کم عمر ترین اداکارہ بن گئیں

24

امریکی ڈرامہ سیریز ’یوفوریا‘ میں شاندار اداکاری دکھانے والی زینڈیا بین الاقوامی ایمی ایوارڈ جیتنے والی سب سے کم عمر ترین اداکارہ بن گئیں۔

ایمی ایوارڈ کو امریکا میں ٹیلی ویژن کی دنیا کا سب سے معتبر ترین ایوارڈ تصور کیا جاتا ہے اور اس بار  72ویں پرائم ٹائم ایمی ایوارڈز کی خاص بات نوجوان اداکارہ زینڈیا کا ایوارڈ جیتنا تھا۔

اس بار ایمی ایوارڈز میں جہاں ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر ستاروں نے مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز اپنے نام کیے وہیں 24 سالہ زینڈیا نے بھی ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کی۔

صرف 24 سال کی عمر میں مرکزی اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے والی زینڈیا نے ناصرف کم عمر اداکارہ کا اعزاز حاصل کیا بلکہ وہ ایمی ایوارڈز جیتنے والی دوسری سیاہ فام اداکارہ بھی ہیں۔

ایوارڈ جیتنے پر اداکارہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یوفوریا کی کاسٹ اور کریٹر سیم لیونسن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگ میری فیملی ہیں۔

زینڈیا نے ٹیلی ویژن پر کام کرنے والے نوجوان فنکاروں کے حوالے سے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ ہمارے ٹی وی شوز کے حوالے سے اچھی مثالیں قائم نہیں کی جاتیں لیکن میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اس میں نوجوانوں کے لیے امید کی ایک کرن ہے۔

خیال رہے کہ بہترین اداکارہ کے طور پر زینڈیا کے علاوہ نامور اداکارہ جینیفر اینسٹن، اولیویا کولمن اور لورا لنی کو بھی نامزد کیا گیا تھا تاہم ایوارڈ نوجوان اداکارہ کے حصے میں آیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.