ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹک ٹاک معاہدہ منظور کرنے کا عندیہ

32

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ’یو ٹرن‘ لیتے ہوئے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کا امریکی کمپنیوں کے ساتھ ہونے والا مجوزہ معاہدہ منظور کرنے کا عندیہ دے دیا۔

امریکی صدر نے تین دن قبل عندیہ دیا تھا کہ وہ ٹک ٹاک اور امریکی کمپنی اوریکل کے درمیان ہونے والے معاہدے کو مسترد کردیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا تھا کہ وہ اوریکل اور ٹک ٹاک کے درمیان ہونے والے معاہدے کی کسی بھی چیز پر دستخط نہیں کریں گے، کیوں کہ ان کے خیال میں مذکورہ معاہدے امریکا کی مکمل قومی سلامتی کے عین مطابق نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اوریکل اور ٹک ٹاک کے درمیان ہونے والے معاہدے کو مسترد کرنے کا عندیہ دیے جانے کے ایک دن بعد ہی امریکا کے کامرس ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا تھا کہ امریکا میں چینی ایپس وی چیٹ اور ٹک ٹاک پر سلسلہ وار پابندئ عائد کردی جائے گی۔

دو روز قبل ہی امریکا کے کامرس ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا تھا کہ 20 ستمبر سے چینی ایپ وی چیٹ پر جب کہ 12 نومبر سے ٹک ٹاک پر امریکا میں پابندی ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.