ویت نام میں طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی، سیلاب کا خطرہ

26

ہنوئی:ویت نام میں طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، مرکزی صوبے میں 250 ملی لٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متاثرہ علاقوں میں ایک سو پینتیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے اور بجلی کے کھمبے گر گئے۔ طوفان کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے کئی گھر بھی تباہ ہو گئے۔ موٹر سائیکل سوار گرتے درختوں کے نیچے آ کر کئی شہری زخمی بھی ہو ئے۔

ویت نامی حکام کے مطابق کئی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے جس کے باعث امدادی کارکنوں کو متاثرہ علاقے میں بھیجنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.