فیفا نے تیکھے اور پھرتیلے فٹبالرز کی رینکنگ جاری کر دی

17

پیرس:فیڈریشن انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) نے تیکھے اور پھرتیلے فٹبالرز کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ فرانس کے کیلیان ایمباپے نمبر لے گئے۔ مہنگے اور امیر کھلاڑی لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو فہرست میں جگہ نہ بنا سکے۔

تفصیل کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم نے گیمز میں پھرتیلے ایکشن دکھانے والے کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ فرانس اور پیرس سینٹ جرمین کی نمائندگی کرنے والے کیلیان ایمباپے نمبرون قرار پائے۔

اس فہرست میں سپینش فٹبالر ایڈما تھرورے کو دوسری پوزیشن ملی۔ برازیلی کھلاڑی وِنشئس جونیئر تیسرے نمبر کے پھرتیلے فٹبالر بن گئے۔

فیفا رینکنگ 21 میں بہترین پاس دینے اور شاندار فری کک لگانے والے کھلاڑیوں کے بھی نام بتائے گئے۔

مہنگے ترین معاہدوں اور کمائیوں والے لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو سمیت نامور کھلاڑی پھرتیلے، پاسنگ اور کنکنگ کیٹگری میں فیفا رینکنگ میں جگہ نہ بنا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.