اٹالین اوپن کے ویمن سنگلز میں بھی اپ سیٹ، سابق نمبر ون انجلیک کربر ہار کر آوٹ

17

لاہور:اٹالین اوپن کے ویمن سنگلز میں بھی اپ سیٹ ہو گیا، سابق نمبر ون انجلیک کربر ہار کر باہر ہو گئیں، وائلڈ کارڈ انٹری پر شکست سے دوچار روسی کھلاڑی زونارِیوا نے ناکامی کا غصہ ریکٹ پر نکال دیا، زمین پر دے مارا۔

اطالوی کلے کورٹ پر ویمن سنگلز کے تگڑے مقابلے، روس کی کاسٹ کینا کا اپنی ہی ہم وطن وائلڈ کارڈ انٹری ہولڈر زونارِیوا سے میچ پڑا، زونارِیوا کو چھ دو اور چھ دو کی شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی، اپنی ناکامی کا غصہ ریکٹ کو زمین پر مار کر نکال دیا۔

سابق عالمی نمبر ایک انجلیک کربر کو جمہوریہ چیک کی غیر معروف کھلاڑی کترینا ثنیاکووا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہوئی، جرمن کھلاڑی چھ تین اور چھ ایک سے ہار کر باہر ہو گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.