نیوزی لینڈ کا لاک ڈاون میں نرمی کا اعلان،کل سے کاروبارکا آغاز

شہریوں کو اندرون ملک سفر کی اجازت،اسکول 18 مئی سے اوپن،دس افرادکے اجتماع پر پابندی ہوگی
ویلنگٹن(ویب ڈیسک + خبر ایجنسیاں) نیوزی لینڈ کی حکومت نے ملک میں نافذ لاک ڈاون میں نرمی کا اعلان کردیا، 14 مئی سے ریسٹورنٹس، کیفے، سینما گھر اور شاپنگ سینٹر کھول دیئے جائیں گے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ میں پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے کچھ کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
پابندیوں میں نرمی کے بعد شہریوں کو اندرون ملک سفر کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔ جبکہ اسکول 18 مئی سے کھول دیئے جائیں گے۔نیوزی لینڈ میں کسی بھی جگہ پر 10سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے