کرونا لاک ڈاﺅن، روس میں کچھ شعبوں کو کام کرنے کی اجازت

تمام اداروں کے ملازمین صفائی ستھرائی اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں: روسی صدر کا خطاب
ماسکو (ویب ڈیسک + خبر ایجنسیاں) روس میں معیشت کی بحالی کیلئے لاک ڈاون میں نرمی کر کے کچھ شعبوں کو پھر سے کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے قوم سے خطاب میں کہا کہ کچھ شعبوں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم کچھ پابندیاں برقرار رہیں گی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملازمتوں کا تحفظ اور معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنا ضروری ہے، گورنرز پر منحصر ہے کہ وہ فیصلہ کریں کہ کن انڈسٹریز کو کھولا جا سکتا ہے۔
روسی صدر نے مزید کہا کہ ملازمین صفائی ستھرائی اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس میں حجام، گاڑیوں کی خرید و فروخت، اسٹورز اور دیگر شعبوں کو اب بھی کام کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ روس میں مارچ کے آخر میں معاشی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی تھی اور شہریوں کو گھروں پر رہنے کے احکامات دیئے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے