گوگل کے نئے پکسل 5 اسمارٹ فون کی تاریخ رونمائی سامنے آگئی

15

گوگل نے اگست میں مڈرینج پکسل 4 اے اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا مگر اس موقع پر کہا گیا تھا کہ نئے فلیگ شپ پکسل فون کے لیے کچھ انتظار کرنا ہوگا۔

اب کمپنی کی جانب سے پکسل 5 اور پکسل 4 اے 5 جی کی تاریخ رونمائی کا اعلان کیا گیا ہے جو ستمبر کے آخر میں متعارف کرائے جائیں گے۔

گوگل کا یہ ورچوئل ایونٹ 30 ستمبر کو ہوگا جس میں اسمارٹ فونز کے ساتھ ایک کروم کاسٹ اسٹریمنگ ڈیوائس اور وائس پر کام کرنے والے اسمارٹ اسپیکرز بھی پیش کیے جائیں گے۔

پکسل فونز کو بہترین کیمرا سسٹم کے لیے جانا جاتا ہے مگر ایپل اور سام سنگ کے فلیگ شپ فونز کے مقابلے میں ان کی فروخت زیادہ نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.