انگلینڈ میں فوری طور پر کرکٹ کی بحالی کا امکان معدوم

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ہم زیادہ سے زیادہ آﺅٹ ڈور ایونٹس کے انعقاد کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں مگر کورونا وائرس کا خطرہ بدستور موجود
لندن (ویب ڈیسک + خبر ایجنسیاں) انگلینڈ میں فوری طور پر کرکٹ سرگرمیوں کی بحالی کاامکان معدوم ہونے لگا، وزیراعظم بورس جونسن کے دو ٹوک اعلان نے آسٹریلوی ٹیم کا دورہ بھی غیریقینی سے دوچار کردیا، ای سی بی کی جانب سے کینگرو بورڈ کو ستمبر کے آغاز میں سیریز کی تجویز دی جا سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جونسن نے گزشتہ دنوں واضح کیا کہ ہم زیادہ سے زیادہ آﺅٹ ڈور ایونٹس کے انعقاد کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں مگر کورونا وائرس کا خطرہ بدستور موجود بلکہ شدت اختیار کررہا ہے، یہ چیز ہمیں لاک ڈاﺅن میں نرمی سے روک رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ اپنے مقامی پارک میں دھوپ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں، دوسرے شہروں کا سفر بھی کرسکتے ہیں، جو کھیل کھیلنا چاہیں کھیلیں لیکن صرف اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہی کھیلنے کی اجازت ہے۔ ان کے اس اعلان سے آسٹریلیا کا دورہ¿ انگلینڈ غیریقینی سے دوچار ہو گیا۔
کینگروز کو3 سے 16 جولائی تک 3 ٹی 20 اور اتنے ہی ون ڈے میچز کھیلنے آنا تھا۔ انگلش کرکٹ بورڈ پہلے ہی کھیل کی سرگرمیاں یکم جولائی سے شروع کرنے کا اعلان کرچکا مگر اب اس میں مزید تاخیر بھی ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے