اسرا بلجیک باکسنگ سیکھنے لگیں

19

لاہور:ترک اداکارہ اسرا بلجیک کی باکسنگ سیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کوچنگ سنٹر میں ٹرینر سے باکسنگ کی باقاعدہ تربیت لے رہی ہیں جبکہ ذرائع کا کہناہے کہ اسرابلجیک نے باکسنگ کی ٹریننگ اپنے نئے ڈرامے ’’رامو‘‘کیلئے لی ہے۔

رامو جرائم پر مبنی کہانیوں پر مبنی نئی ترک ڈرامہ سیریل ہے جس میں اسرا بلجیک ایک بولڈ لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کا نیا کردار ان کے مداحوں کو بے حد پسند آئے گا، میری کوشش ہو گی کہ اس ڈرامے میں ایسا کچھ کر دکھاؤں جو مدتوں یاد رکھا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.