نعمان اعجاز ٹیکس نادہندہ، ایف بی آر نے گھیرا تنگ کر دیا

19

لاہور:اداکار نعمان اعجاز 35 لاکھ روپے انکم ٹیکس کے نادہندہ نکلے ، ایف بی آر نے تفصیلات کیلئے بینکوں سے رجوع کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اداکار کے گرد گھیراتنگ کرتے ہوئے بینکوں سے ان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں ۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے نعمان اعجاز سے 2016میں کی گئی ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی بینک ٹرانزیکشن کی تفصیلات طلب کی ہیں جس کو انہوں نے گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا تھا۔

ایف بی آر نے اداکار کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کیلئے بینکوں سے بھی رجوع کررکھا ہے اور تمام تفصیلات مل جانے کے بعد ہی نعمان اعجاز کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.