ٹیکس چوری کے الزام میں اسرائیلی سپر ماڈل کو سزا

13

اسرائیلی سپر ماڈل و معروف اداکارہ 35 سالہ بار رفائلی کو عدالت نے ٹیکس چوری کا الزام ثابت ہونے پر والدہ سمیت سزا سنادی۔

تل ابیب کی عدالت نے سپر ماڈل کی پلی بارگین کی درخواست قبول کرتے ہوئے انہیں ٹیکس ادائیگی سے بچنے اور چوری کے الزام ثابت ہونے پر سزا سنادی۔

عدالت نے ماڈل کو 9 ماہ تک کمیونٹی سروس کی سزا سنائی جب کہ ان کی والدہ کو عدالت نے 16 ماہ تک جیل بھیج دیا۔

بار رفائلی اور ان کی والدہ پر الزام تھا کہ انہوں نے 2009 سے 2012 تک ٹیکس ادائیگی نہیں کی اور انہوں نے اپنی کمائی بھی خفیہ رکھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.