‘یورپ میں اکتوبر، نومبر میں کووڈ 19 سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے’

15

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یورپ میں اکتوبر اور نومبر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی یومیہ تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

ڈبلیو ایچ او یورپ کے ڈائریکٹر ہنز کلوج نے کہا کہ ‘آئندہ چند ماہ مشکل ہوں گے اور اکتوبر اور نومبر میں مزید اموات ہوسکتی ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 سے یومیہ اموات میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ‘یہ ایک لمحہ ہے جہاں ممالک یہ بری خبریں نہیں سننا چاہتے ہیں اور میں یہ سمجھتا ہوں’۔

ہنزکلوج نے اس امر پر زور دیا کہ وہ ‘مثبت پیغام’ بھیجنا چاہتے ہیں کہ وبائی بیماری کا خاتمہ ہونے والا ہے۔

ڈبلیو ایچ او یورپ کی 55 رکنی ریاستیں پیر اور منگل کو ایک آن لائن اجلاس منعقد کررہی ہیں تاکہ وائرس کے بارے میں اپنے ردعمل پر تبادلہ خیال کریں اور پانچ سالہ حکمت عملی پر اتفاق کیا جائے۔

تاہم کوپن ہیگن میں مقیم ہنز کلوج نے متعلقہ افراد کے لیے ایک انتباہی خیال جاری کیا ہے جو سمجھتے ہیں کہ ویکسین کی افادیت وبائی مرض کا خاتمہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ‘میں سارا وقت سنتا ہوں کہ ویکسین وبائی مرض کا خاتمہ کردے گی جبکہ بالکل ایسا نہیں ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ یہ ویکسین آبادی کے تمام گروہوں کی مدد کرے گی۔

کنز کلوج نے کہا کہ ہمیں ابھی کچھ اعلامات مل رہی ہیں کہ ویکسین ایک گروپ کے لیے تو مدگار ثابت ہوگی جبکہ دوسرے کے لیے نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.