سپین کے شہر بارسلونا میں آتشزدگی کے نتیجے میں تین پاکستانی جاں بحق

28

بارسلونا:شمال مشرقی ہسپانوی شہر بارسلونا میں آتشزدگی کے نتیجے میں تین پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے واقعے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا یہ آگ شہر کے بارسلونیٹا ضلع میں ایک عمارت کے تہہ خانے میں صبح سویرے لگی جس میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والے تینوں افراد کا تعلق پاکستان سے تھا ۔

میئر کے دفتر نے بتایا کہ واقعے میں چار زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ بارسلونا کیٹالونیا خطے کا معاشی مرکز ہے اور جہاں تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد مکین ہے۔

رواں ماہ کے آغاز سے اب تک دنیا بھر میں آتشزدگی کے کئی بڑے واقعات رو نما ہوچکے ہیں جن میں سب سے زیادہ تباہ کن بیروت میں ہونے والا دھماکا تھا۔

3 سے 6 اگست کے درمیان 7 ممالک میں آگ لگی جبکہ چین اور بیروت میں ہونے والے دھماکوں میں مالی نقصان کے ساتھ ساتھ جانی نقصان بھی ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.