ترک اداکارہ گلثوم علی کی عید سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل

37

لاہور:ترک گیمز آف تھرونز کہلانے والے ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ میں اصلاحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گلثوم علی (اصلاحان خاتون) کی عید سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ترکی کے ڈرامے ارطغرل غازی نے اپنی دھاک بیٹھائی ہوئی ہے، دنیا بھر میں اس ڈرامے کو سب سے زیادہ پاکستان میں دیکھا جا چکا ہے، اس ڈرامے میں مرکزی کردار ارطغرل غازی اور حلیمہ سلطان نے ادا کیا ہے جبکہ دیگر اداکار بھی زبردست کردار ادا کر چکے ہیں۔

انہی میں سے ایک اداکارہ گلثوم علی (اصلاحان خاتون) ہیں، جو ڈرامے کے تیسرے سیزن میں مرکزی کردار کے طور پر سامنے آتی ہے اور ارطغرل غازی کے دوست جنگجو ترگت الپ (نور گل) کی اہلیہ کا کردار ادا کرتی ہیں۔

دنیا بھر کی طرح آج ترکی میں عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے، جبکہ اسی حوالے سے ترک ڈرامہ ارطغرل غازی میں اصلاحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گلثوم علی نے عید کے حوالے سے اپنی تازہ تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.