پاکستانی صارفین کی اکاؤنٹ سیکیورٹی کے لیے فیس بک کے مفید مشورے

45

اسلام آباد: فیس بک پاکستان نے اپنے صارفین کے اکاؤنٹ محفوظ ترین بنانے کے لئے انتہائی مفید مشورے پیش کئے ہیں۔ ان کی تفصیلات ذیل میں بیان کی جارہی ہیں۔

سوشل میڈیا اپنے دوستوں اور اہل خانہ سے جڑے رہنے کے لئے بہترین پلیٹ فارم ہے ۔ لیکن اس کے ساتھ آپ کے لئے بھی یہ انتہائی ضروری ہے کہ آپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ذاتی معلومات کی حفاظت کا بہترین طریقہ سمجھیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہر شخص کا فیس بک پر اپنے ذاتی ڈیٹا پر زیادہ کنٹرول ہو۔ اس لئے ہم لوگوں کو انکی ذاتی معلومات کی حفاظت کے لئے کارآمد اور سادہ فیچرز پیش کرتے ہیں۔ درج ذیل میں فیس بک صارفین کے لئے کچھ ایسے طریقے موجود ہیں جن کے ذریعے وہ اپنی نجی معلومات کو زیادہ مستعدی سے محفوظ بناسکتے ہیں:

باقاعدگی سے اپنےاکاؤنٹ سیکورٹی کا جائزہ لیجئے :

آپ سیکورٹی چیک اپ کا فیچر استعمال کرکے جائزہ لے سکتے ہیں اور اپنے اکاؤنٹ پر مزید سیکورٹی بھی لگا سکتے ہیں۔ سیکورٹی کے معائنے کے فیچر سے آپ کو اس طرح کی مدد مل سکتی ہے ۔

غیر استعمال شدہ براؤزرز  اور ایپلی کیشنز سے لاگ آؤٹ کیجئے:

ایسی ڈیوائسز سے فوری طور پر لاگ آؤٹ کیجئے جسے آپ نے طویل عرصے تک استعمال نہیں کیا یا آپ انہیں بھول چکے ہیں ۔ اس لئے آپ جن ڈیوائسز اور براؤزرز کو فیس بک کے استعمال کی منظوری دیتے ہیں، صرف انہیں میں لاگ ان ہوں۔

لاگ ان الرٹس حاصل کیجئے:

اگر آپ یہ فیچر فعال کرتے ہیں تو پھر آپکو یہ فائدہ ہوگا کہ اگر کوئی آپ کے اکاؤنٹ کو کسی غیرموافق ڈیوائس یا براؤزر سے لاگ ان کرنے کی کوشش کرتا ہے تو پھر فیس بک آپ کو ای میل الرٹ یا نوٹیفکیشن بھیجے گا۔

اپنے پاس ورڈ کی حفاظت کیجئے: 

آپ اپنے پاس ورڈ کو کتنا زیادہ تبدیل کرتے ہیں، اس کے مقابلے میں یہ زیادہ اہم ہے کہ آپ کا پاسورڈ زیادہ مضبوط ہو ۔ اپنے فیس بک کا پاس ورڈ  کسی دوسری جگہ کبھی استعمال نہ کیجئے اور کبھی پاس ورڈ کسی اور کو نہ دیجئے۔ اپنے نام یا عام الفاظ کو پاسورڈ کے طور پر استعمال کرنے سے گریز کئجئے ۔ ایسا پاسورڈ رکھیں کہ جس کا اندازہ لگانا مشکل ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.