پاکستان میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے لئے پہلا چارجنگ سٹیشن قائم

53

اسلام آباد:پاکستان میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے لئے پہلا چارجنگ سٹیشن اسلام آباد میں قائم اور فعال کر دیا گیا ہے۔

پی ایس او کے لئے پہلے الیکٹرک وہیکل (ای وی) چارجر کی سپلائی، تنصیب اور کمیشن کی کامیابی کے بعد چارجنگ سٹیشن کو فعال کر دیا گیا تھا۔ ترجمان وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے اس اقدام کو ملک کے لئے ایک خوش آئند قرار دیا ہے جس سے جلد ہی سڑکوں پر بجلی سے چلنے والی گاڑیایوں کی ریل پیل ہوگی۔

وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کے حالیہ ٹویٹ کے مطابق الیکٹریکل وہیکل چارجنگ سٹیشن کے افتتاح سے مستقبل میں بجلی کی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ ملے گی۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں ای وی کی مینوفیکچرنگ یونٹس کے قیام پر صرف ایک فیصد ڈیوٹی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی مستقبل میں گاڑیوں کو بیٹری پر منتقل کرنے کی پالیسی پر بھی کام کر رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.