ہولی وڈ کے سنہری دور کی آخری اداکارہ اولیویا ڈے ہیویلینڈ چل بسیں

54

ہولی وڈ تاریخ کی بلاک بسٹر اور شہرہ آفاق فلم ‘گان ود دا ونڈ’ سے شہرت حاصل کرنے والی معروف اداکارہ اولیوڈیا ڈے ہیویلینڈ 104 سال کی عمر میں زائد العمری کے باعث چل بسیں۔

اولیوڈیا ڈے ہیویلینڈ کو ہولی وڈ کے سنہری دور کی آخری زندہ اداکارہ تسلیم کیا جاتا تھا، انہوں نے جواں عمری میں سن 1935 میں اداکاری کا آغاز کیا تھا۔

امریکی نسل سے تعلق رکھنے والے برطانوی والدین کےہاں جاپان کے شہر ٹوکیو میں پیدا ہونے والی اولیوڈیا ڈے ہیویلینڈ نے 19 برس کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا تھا۔

اولیوڈیا ڈے ہیویلینڈ کی پیدائش کے فوری بعد ہی ان کے والدین امریکا منتقل ہوگئے تھے اور وہ 2 دہائیوں تک امریکا میں رہنے کے بعد 1950 کے بعد فرانس منتقل ہوگئی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.