مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں نوجوان شہید

11

سری نگر: قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ میں جارحیت پسند بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے مریضوں کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

قابض بھارتی فوج نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کردیا، لواحقین اپنے پیارے کی لاش کے لیے منتیں کرتے رہے لیکن بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کرتے ہوئے بھارتی فوج نے لاش حوالے کرنے سے انکار کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.