کویت میں غیر ملکی ورکرز کی تعداد میں کمی کیلئے بل تیار

17

کویت سٹی: کویت میں غیر ملکی ورکرز کی تعداد میں کمی کیلئے بل تیار ہو گیا، منظوری سے غیرملکیوں کو واپس جانا پڑے گا۔

کویتی شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے، قانون ساز کمیٹی نے قانونی معقولیت کی منظوری دے دی ہے۔ اس بل کو دیگر کمیٹیوں سے بھی منظوری حاصل کرنا ہو گی۔

اگر یہ بل قانون بن گیا تو آٹھ لاکھ بھارتی تارکین وطن کو کام چھوڑ کر واپس جانا ہو گا، مسودے میں دیگر ملکوں جن میں فلپائن، مصر اور پاکستان شامل ہیں، ان ورکرز کی تعداد بھی کم کرنے کی بات کی گئی ہے۔

واضح رہے عالمی سطح پر پھیلنے والی بیماری کورونا کے سبب عالمی معیشت سکڑ رہی ہے جس کی وجہ سے خلیجی ریاستیں اپنے ہاں کام کرنے والے غیر ملکی ورکرز کو واپس بھجوا رہی ہیں تا کہ ان کی معیشت پر زائد بوجھ کم کیا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.