ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کل ہوں گے

99

انقرہ : ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کل ہونے جارہے ہیں جس میں 6 کروڑ 40لاکھ ووٹرزحق رائے دہی استعمال کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق ترک ووٹر 14 مئی کو پانچ سال کیلئے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں ملک کے اقتدار کا فیصلہ کریں گے، یہ الیکشن ایک ایسے وقت پر ہو رہے ہیں جب ترکی کو معاشی بدحالی، مہنگائی اور فروری میں آنیوالے شدید زلزلے کا سامنا کرنا پڑا۔ترکی کے 81 صوبوں میں انتخابات کیلئے 26 پارٹیاں مدمقابل ہیں ، رواں انتخابات میں 6 ملین نئے ووٹرز شامل ہوئے ہیں جبکہ 3۔4 ملین ووٹرز بیرون ممالک سے ووٹ ڈال سکیں گے ۔ 600ووٹرز ممبران پارلیمنٹ کا انتخاب بھی کریں گے جو کہ 87 اضلاع میں پارٹی کی متناسب نمائندگی سے منتخب ہوتے ہیں ۔ صدارتی انتخاب میں موجودہ صدر رجب طیب اردگان کا مقابلہ حزب اختلاف کے رہنما کمال قلیچ، داراوغلو سے ہے۔