لاہور:عمران خان نے کہا کہ ’اس وقت ساری قوم کو خاص کر عدلیہ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور میں خاص طور پر ان کا شکر گزار ہوں، جس طرح انہوں نے قانون کے مطابق میرے اوپر بنائے گئے 145 مقدمات پر مجھے جیل سے بچایا، ہم ایک جگہ امید لے کر جاتے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ’جو عوام نکلے ہیں، میں بات کر رہا ہوں جو پرامن لوگ نکلے ہیں کیونکہ میرےساتھ میرے چاہنے والے، ووٹر اور میرے کارکن ہمیشہ 27 سال ہم پرامن رہے ہیں‘۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے قوم سے عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران واردات کرنے والے تھے لیکن عدلیہ نے ان کو روک کر رکھا ہے۔ویڈیو خطاب میں عمران خان نے کہا کہ عدلیہ کی وجہ سے میں آج یہاں بیٹھا ہوں، اس کے اوپر اب پوری واردات کرنے والے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’جب آزاد عدلیہ جاتی ہے تو اس ملک میں آپ کی آزادی چلی جاتی ہے کیونکہ آزاد عدلیہ بنیادی حقوق کی حفاظت کرتی ہے‘۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ’آج ہماری جمہوریت ایک چھوٹے سے دھاگے سے لٹک رہی ہے اور اس کو بچانے والی ہماری عدلیہ ہے اور اس عدلیہ پر یہ مافیا واردات کر رہا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’اپنی قوم کو کہنا چاہتا ہوں کہ اپنی عدلیہ اور آئین کے ساتھ جڑ کر کھڑے رہیں‘۔پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جو کئی پاک فوج کے خلاف بیانات دیتا ہے وہ ’ریاست کا دشمن‘ ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ ’ہم اس طرح کے ریاست مخالف پروپیگنڈے کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے‘۔