گوگل نے باضابطہ طور پر پکسل فولڈ فون پیش کردیا

97

سان فرانسسکو: گوگل نے سام سنگ کی طرح اپنا پہلا فولڈ ہونے والا اسمارٹ فون گوگل آئی او کانفرنس میں پیش کردیا ہے۔اس سے قبل بہت سے تجزیہ کاروں نے اپنے اپنے اندازے پیش کئے تھے۔ اب تفصیلات کے مطابق فولڈ ہونے والا فون مکمل طور پر کھلنے کے بعد یہ چھوٹے سے ٹیبلٹ کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔اس میں او ایل ای ڈی کا 5.8 انچ ڈسپلے ہے۔ اس کے ایک سے دوسرے کونے تک گوریلا گلاس وِکٹس لگایا گیا ہے۔ اسکرین ڈسپلے 2092 ضرب 1080 ہے اور مکمل ایچ ڈی آر سپورٹ موجود ہے۔ کلر ڈیپتھ کو 24 بِٹ رکھا گیا ہے۔ ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہے اور مکمل طور پر روشنی کھولی جائے تو وہ 1550 نٹس بنتی ہے، اس کے بیرونی جانب بھی ڈسپلے لگایا گیا ہے جس کے اوپر ساڑھے نو میگا پکسل کا کیمرا لگا ہے۔ جبکہ فورکے ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جاسکتی ہے۔