دنیا بھر میں مختلف بحرانوں کے باعث 2022 کے دوران سات کروڑ 10 لاکھ افراد کو بے گھر ہونا پڑا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بے گھر ہونے والے افراد کے اعدادوشمار پر نظر رکھنے والے اداروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پچھلے سال بے گھر ہونے والوں کا ہندسہ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچا۔انٹرنیشنل ڈسپلیسمنٹ مانیٹرنگ سینٹر (آئی ڈی ایم سی) اور ناویجن رفیوجی کونسل (این آر سی) کی رپورٹ کے مطابق سات کروڑ 10 لاکھ افراد میں سے 20 فیصد کو سال کے آغاز میں ہی دربدر ہونا پڑا تھا۔ ان میں سے زیادہ تر کا تعلق روس اور یوکرین کی جنگ اور مون سون کے دوران پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے تھا۔