ایڈنبرا: ایک نئی تحقیق کے مطابق اسکاٹش جنگلی بلیاں معدومیت کے دہانے پر ہیں۔ فی الوقت موجود زیادہ تر جنگلی بلیاں دو نسلی ہیں۔نیچر اسکاٹ کی رہنمائی میں کیے جانے والے پروجیکٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ نسل کی افزائش کے لیے ملک میں جنگلی بلیوں کی تعداد انتہائی قلیل ہے۔رپورٹ کے مطابق اس نسل کی بلیوں کا پالتوں بلیوں کے ساتھ مخلوط النسل ہونا ان بلیوں کے وجود کےلیے بڑا خطرہ ہے۔ جبکہ اس کے علاوہ ان کے مسکن کا ختم ہونا اور بیماری دیگر خطرات میں شامل ہیں۔اسکاٹ لینڈ کی حیاتیاتی تنوع کی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں موجود ان جنگلی بلیوں کی نسل کو خطرہ لاحق ہے۔گزشتہ تحقیق میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا تھا کہ اسکاٹش جنگلی بلیاں عملی طور پر ناپید ہوچکی ہیں۔نئی رپورٹس کی ایک سیریز میں پروجیکٹ ٹیم نے بلیوں کی اس نسل کے تحفظ کے لیے تجاویز پیش کی ہیں۔اس منصوبے میں ایسے علاقوں کا سروے کیا گیا جہاں اس نوع کی تحفظ کا کام سرانجام دیا جاسکتا ہے۔پروجیکٹ میں 529 بلیوں کے نمونوں ک جینیاتی ٹیسٹ کیے گئے لیکن کسی بھی ٹیسٹ کا نتیجہ ایسا نہیں آیا جن سے ان کو جنگلی بلی سمجھا جاسکے۔