عنقریب عراق اور شام سے امریکیوں کو بیدخل کردیا جائے گا، ایران

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عنقریب امریکیوں کو عراق اور شام سے بے دخل کردیا جائے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ افغانستان، عراق اور شام میں امریکی کارروائیوں اور دہشت گردوں کی معاونت سے لوگوں کے دلوں میں امریکا کے لیے نفرت پیدا ہوگئی ہے اور اب عراق اور شام میں امریکا کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ امریکا غیر قانونی طور پر ان دو عرب ممالک میں ڈیرے جمائے ہوئے ہیں تاہم اب امریکی کارروائیوں کے باعث دنیا بھر میں اس کے خلاف پیدا ہونے والی نفرت کی وجہ سے عنقریب امریکیوں کو عراق اور شام سے بیدخل کردیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے