یمن کے حوثی جنگجوؤں نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ پر بمباری بند نہ کی تو سمندروں سے گزرنے والے اسرائیل کے ہر بحری جہاز کو ہائی جیک کرلیں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب بحیرہ احمر میں سفر کرنے والے اسرائیل کے ایک مال بردار بحری جہاز کو اغوا کر لیا گیا جس میں عملے کے 25 ارکان موجود تھے۔حوثی جنگجوؤں کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا کہ اسرائیل صرف “طاقت کی زبان” سمجھتا ہے۔ اس لیے اسرائیلی جہاز کو اغوا کرکے اس میں موجود 25 افراد کو یرغمال بنالیا اور اگر غزہ پر بمباری نہ رکی تو اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔
